بگوٹا اور میڈیلن کے درمیان کولمبیا کی اہم شاہراہ کے پہاڑی راستہ پر
چٹانین کھسکنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 10 سے زیادہ لاپتہ ہیں ۔ حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے مٹی اور پتھرپہاڑیوں سے نیچے گرتے چلے
گئے جس
سے چار لین کی شاہراہ پر یہ حادثہ ہو ا اور اس سے بجلی کی لائنیں بھی ٹوٹ
گئیں ۔ اینٹیو گیا صوبہ کی حکومت نے بتایا ہے کہ راحت کا کام کرنے والے لاپتہ
لوگون کو تلاش کررہے ہیں کہ شاید ان میں سے کوئی زندہ بچ گیا ہو۔